صفحہ اول / pin-post / پاکستان سپرلیگ 6،آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع، سرورڈاﺅن ہو گیا

پاکستان سپرلیگ 6،آن لائن ٹکٹس کی فروخت شروع، سرورڈاﺅن ہو گیا

پاکستان سپرلیگ 6 کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے اور شائقین کرکٹ اپنی نشست پکی کرنے کیلئے ٹوٹ پڑے لیکن ویب سائٹ کرکٹ کے دیوانوں کے جذبے کا وزن نہ اٹھا سکی اور سرور ڈاون ہو گیا تاہم جلد ہی بحال ہو جائے گی لیکن اگر آپ ٹکٹ خریدنا چاہتے ہیں تو جلدی کریں کیونکہ وقت اور ٹکٹیں کم ہیں لیکن خریدار بہت زیادہ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کے ٹکٹس بک می ڈاٹ پک کے نامی ویب سائٹ پر ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں ،ٹکٹس کی قیمت 500 روپے سے 5000 روپے تک ہے ،نیشنل سٹیڈیم میں صرف 7 ہزار 500 افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہے،ابتدائی مراحل میں صرف کراچی کے میچز کی ٹکٹ دستیاب ہے ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق افتتاحی میچ کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایئرز کیلئے ٹکٹیں دستیاب ہونگی،پہلے میچ کیلئے ٹکٹ کی کم ازکم قیمت 2000 اورزیادہ سے زیادہ 5000 ہزارمقررکی گئی ہے،آن لائن ٹکٹ خریدنے کیلئے شناختی کارڈ اورموبائل نمبر دینا ہوگا۔موبائل نمبر پر ویب سائٹ کی جانب سے ٹوکن نمبر بھیجاجائے گا،رقم کی ادائیگی بذریعہ موبائل اکاﺅنٹ یا آن لائن کرنا ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیس بک نے میانمار فوج کی نیوز سائٹ کا صفحہ ڈیلیٹ کر دیا

سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک نے میانمار میں بغاوت کے …