سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو 1962 سے ایک آرڈیننس کے ذریعے غیر قانونی طور پر چلایا جارہاہے جس پر عدالت نے پی سی بی کو سات اپریل تک جواب جمع کروانے کی مہلت دیدی ہے ۔
دوسری جانب کھیلوں کی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ 19 فروری تک محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا جانا تھا لیکن ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی ہے اور 31 مارچ تک کسی بھی وقت فیصلہ سنایا جا سکتا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی 36 ماہ کی سزا کو 18 ماہ کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جبکہ عمر اکمل نے 18 ماہ کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔ عمر اکمل کو پی ایس ایل فائیو سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر سزا سنائی گئی تھی ۔
