صفحہ اول / pin-post / سینیٹ الیکشن، کاغذات نامزدگی واپس لینے والی خاتون اول کی دوست کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

سینیٹ الیکشن، کاغذات نامزدگی واپس لینے والی خاتون اول کی دوست کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے والی خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر تحریک انصاف کے بعض حلقوں میں شدید بے چینی پائی گئی جس کے بعد شہبازگل نے وضاحت کی کہ انہیں کوئی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اور بعدازاں خاتون نے کاغذات نامزدگی بھی واپس لے لیے ، اب ان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔
ہم نیوز کے مطابق فرحت شہزادی المعروف فرح خان 70 کروڑ سے زائد کے اثاثوں کی مالک ہیں، ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 94 لاکھ 99 ہزار کا اضافہ ہوا،دستاویزات میں انہوں نے واجبات کی صورت میں 22 کروڑ سے زائد کی رقم بھی ظاہر کی ہے۔
فرحت شہزادی کے نام پر دبئی، ڈی ایچ اے، بحریہ ٹاون، چکری راولپنڈی میں کروڑوں روپے کے اثاثے ہیں، لاہور ڈی ایچ اے میں ان کی 6 پراپرٹیز کی مالیت 45 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
اسلام آباد میں فرحت شہزادی کے فلیٹ کی مالیت نو کروڑ 70 لاکھ، دوبئی میں موجود فلیٹ کی مالیت ایک کروڑ 57 لاکھ روپے بتائی گئی، فرحت شہزادی نے 12 مختلف اداروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جبکہ آٹھ بینک اکاونٹس میں بھی کروڑوں روپے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیس بک نے میانمار فوج کی نیوز سائٹ کا صفحہ ڈیلیٹ کر دیا

سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک نے میانمار میں بغاوت کے …