صفحہ اول / pin-post / پی سی بی نے مارشل آرٹ ایکسپرٹ راشد نسیم کو ایوارڈ سے نواز دیا

پی سی بی نے مارشل آرٹ ایکسپرٹ راشد نسیم کو ایوارڈ سے نواز دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے معروف پاکستانی مارشل آرٹ ایکسپرٹ راشد نسیم کو ’ ہیرو‘ ایوارڈ سے نواز دیا ۔
ہیرو ایوارڈ کا سلسلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل کے دوران شروع کیا جاتا ہے،جس میں پاکستان کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ہیرو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔راشد نسیم نے مارشل آرٹس کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے وہ 66 مرتبہ مختلف ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں جبکہ راشد نسیم کی اکیڈمی کے عالمی ریکارڈز کی تعداد 81 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیس بک نے میانمار فوج کی نیوز سائٹ کا صفحہ ڈیلیٹ کر دیا

سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک نے میانمار میں بغاوت کے …