صفحہ اول / pin-post / ”میں نے اپنے والد کو کہا کہ اگر آپ مجھے تھپڑ ماریں گے تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی اور۔۔“کنگنا رناوت نے ماضی کاانتہائی حیران کن واقعہ سنا دی

”میں نے اپنے والد کو کہا کہ اگر آپ مجھے تھپڑ ماریں گے تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی اور۔۔“کنگنا رناوت نے ماضی کاانتہائی حیران کن واقعہ سنا دی

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں جگہ بناتی ہیں اور اکثر اوقات ان کے باعث وہ مشکلات میں بھی گھِر جاتی ہیں تاہم اب اداکارہ نے ٹویٹر پر نہایت حیران کن واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کے والد نے انہیں تھپڑ مارنے کی کوشش کی تو انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ آپ مجھے ماریں گے تو جواب میں ، میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغامات میں اداکارہ کنگنا رناوت کا کہناتھا کہ میرے والد کے پاس لائسنس یافتہ رائفل اور بندوق تھی ،جوانی کے دنوں میں وہ کالج میں گینگ وار کے لیے مشہور تھے اور ان کی شناخت ایک غنڈے کی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد جب مجھے ڈانٹے تو میں کانپ کر رہ جاتی تھی، پھر میں نے صرف 15 سال کی عمر میں ان سے لڑائی کی گھر چھوڑ دیا، اس طرح میں 15 سال کی عمر میں بغاوت کرنے والی پہلی راجپوت عورت بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیس بک نے میانمار فوج کی نیوز سائٹ کا صفحہ ڈیلیٹ کر دیا

سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک نے میانمار میں بغاوت کے …