صفحہ اول / pin-post / فیس بک نے میانمار فوج کی نیوز سائٹ کا صفحہ ڈیلیٹ کر دیا

فیس بک نے میانمار فوج کی نیوز سائٹ کا صفحہ ڈیلیٹ کر دیا

سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک نے میانمار میں بغاوت کے بعد ان کی فوج کے زیر سایہ چلنے والا ایک پیج ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ یہ اقدام دو افراد کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ فوج کے زیر انتظام چلنے والے اس پیج کے ذریعے قوانین اور ضابطوں کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے کمیونیٹی سٹینڈرڈز کی لگاتار خلاف ورزیوں کی وجہ سے فیس بک پر سے ٹیٹماڈاو ٹرو نیوز انفارمیشن ٹیم پیج کو ہٹا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ میانمار کی فوج کی جانب سے اس فیس بک پیج کے ذریعے مظاہرین کو متنبہ کرنے کا کام لیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

”میں نے اپنے والد کو کہا کہ اگر آپ مجھے تھپڑ ماریں گے تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی اور۔۔“کنگنا رناوت نے ماضی کاانتہائی حیران کن واقعہ سنا دی

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے متنازع بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں جگہ بناتی …