پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ الیکشن تک وفاقی دارالحکومت میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹ انتخابات سے قبل اپوزیشن اتحاد کی سیاسی جماعتو ں سے رابطوں ،(ن) لیگ کی سینئر قیادت سے مشاورت اور اپنے ارکان قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدر 26 فروری سے سینٹ الیکشن تک اسلام آباد میں قیام کریں گی، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے صاحبزادی کو ہدایت کی ہےکہ وہ شہباز شریف کی عدم موجودگی میں انکا قائدانہ کردار ادا کرکے خلاء پر کرنے کی کوشش کریں۔
