صفحہ اول / شوبز / کرینہ نے سیف اور تیمور کے ہمراہ دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

کرینہ نے سیف اور تیمور کے ہمراہ دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شوہر سیف علی خان اور بڑے بیٹے تیمور کے ہمراہ چھوٹے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔

کرینہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ میرا چھٹی کادن کچھ ایسا ہے، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

شیئر کی گئی تصویر میں سیف علی خان اور تیمور علی خان کے ہمراہ کرینہ کے چھوٹے بیٹے کو فیروزی لباس میں زمین پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے تاہم دوسرے بیٹے کے چہرے پر ایموجی موجود ہے۔

خیال رہے کہ کرینہ اور سیف کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں برس فروری کے مہینے میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شہریار منور کے کپڑوں پر مداحوں کی سخت تنقید

فلموں اور ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے شہریار منور کا ڈریسنگ سینس …