صفحہ اول / شوبز / شہریار منور کے کپڑوں پر مداحوں کی سخت تنقید

شہریار منور کے کپڑوں پر مداحوں کی سخت تنقید

فلموں اور ڈراموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے شہریار منور کا ڈریسنگ سینس مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ناراضی کا سامنا کرنا پڑا۔

حال ہی میں شہریار منور نجی ٹی وی چینل کی ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے گرے رنگ کا کرتا اور سفید پاجامہ پہنا۔

پروگرام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح کچھ خوش نہیں دکھائی دیے اور اداکار پر طنز کے تیر برسا دیے۔

طہورا نامی صارف نے شہریار کے پاجامے کو لڑکیوں والا پاجامہ قرار دے دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ کپڑے نہیں ہیں اس کے پاس، ایسا کیا ہوگیا اس کے ساتھ۔

مدیحہ نامی صارف نے کہا کہ انہوں نے جلدی میں بہن کا ٹراؤزر اور ابو کا کرتا پہن لیا ہے جب کہ ایک صارف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مرد پر ہمیشہ مردوں والا لباس اچھا لگتا ہے۔

ایک صارف نے تو اداکار پر ساتھی اداکارہ مایا علی کے کپڑے پہننے کا شبہ ظاہر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

کیا مرینہ اور شہناز دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گی؟

ماضی کے مقبول ترین ڈرامے تنہائیاں میں اداکاری کرنے والی مرینہ اور شہناز کی جوڑی …