صفحہ اول / شوبز / عدنان صدیقی بھی کرونا کی چوتھی لہر کا شکار ہو گئے

عدنان صدیقی بھی کرونا کی چوتھی لہر کا شکار ہو گئے

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے۔

عد نان صدیقی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بتایا ۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے۔ ’آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔‘

اداکار نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا کرونا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں۔عدنان صدیقی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا قمر، فریحہ الطاف، حرا مانی، اعجاز اسلم سمیت ان کے چاہنے والوں نے اداکار کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں اور مسلسل کرونا مشبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیا انیل کپورسانپ کاخون پیتے ہیں ؟جان کر مداح حیران

ممبئی (ویب ڈیسک)شوبز اداکار کے حوالے سے کئی عجیب و غریب باتیں سامنے آتی رہتی …