صفحہ اول / شوبز / جو آزادی اکیلے پن میں ہے وہ شادی میں نہیں: کبریٰ خان

جو آزادی اکیلے پن میں ہے وہ شادی میں نہیں: کبریٰ خان

معروف اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کے حوالے سے اپنے نظریات مداحوں سے شیئر کیے ہیں۔

حال ہی میں کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئے اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان احسن خان نے اداکارہ سے شادی کے حوالے سے سوال پوچھا جس پر کبریٰ نے کہا کہ مجھے اب اس بات کا احساس ہوا ہے کہ جو آزادی اکیلے پن میں ہے وہ کسی اور کے ساتھ رہ کر نہیں ہے، خود کی ذات پر جو کام ہم اکیلے رہ کر کرسکتے ہیں وہ کسی کے ساتھ رہ کر نہیں کیا جاسکتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری امی ہمیشہ کہتی ہیں کہ جب تک کسی چیز کی بنیاد مضبوط نا ہو اس وقت تک اس پر عمارت نہیں بن سکتی۔

کبریٰ کا کہنا تھا کہ ہر انسان ایک بنیاد ہے جب تک آپ ازخود مضبوط نا ہوں یا آپ کو یہ نا لگے کہ آپ کسی دوسرے کو ساتھ لے کر زندگی گزار سکتے ہیں، آپ کو شادی کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے۔

کبریٰ خان نے مزید کہا کہ ابھی میں خود پر کام کررہی ہوں، جب وقت آئے گا تو شادی بھی ہوجائے گی لیکن اس میں ابھی وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیا انیل کپورسانپ کاخون پیتے ہیں ؟جان کر مداح حیران

ممبئی (ویب ڈیسک)شوبز اداکار کے حوالے سے کئی عجیب و غریب باتیں سامنے آتی رہتی …