صفحہ اول / شوبز / میشا شفیع نے صباقمر کو منافق قرار دے دیا

میشا شفیع نے صباقمر کو منافق قرار دے دیا

کراچی: گلوکارہ میشا شفیع نے نور مقدم قتل کیس میں آواز اٹھانے پر اداکارہ صباقمر کو منافق قرار دے دیا۔

اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں مردوں کی جانب سے خواتین پر تشدد کرنے، انہیں ہراساں کرنے اور بے رحمی کے ساتھ ان کا قتل کرنے کے خلاف آوازاٹھاتے ہوئے انسٹااسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے تمام مردوں سے درخواست کی تھی کہ اگر آپ سچے مرد ہیں اور آپ نے کبھی بھی زندگی میں کسی عورت کی پرواہ کی ہے تو براہ مہربانی اپنے ارد گرد موجود درندہ صفت مردوں کی نشاندہی کریں۔ مہربانی کرکے یہ بھائی بھائی کا کھیل بند کریں۔ اگر آپ یہ نہیں کرسکتے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ انہیں تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

صبا قمر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر اسلام آباد میں قتل ہونے والی خاتون نور مقدم کیس پر آواز اٹھاتے ہوئے لکھا یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایک معصوم زندگی کو درندگی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ، ہم کب تک اس بدصورت پہلو کو نظرانداز کرتے رہیں گے اور اپنی زندگی میں آگے بڑھتے رہیں گے؟ اس پوسٹ کے ساتھ صبا قمر نے’’نور مقدم جسٹس‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

تاہم گلوکارہ میشا شفیع نے صبا قمر کو منافق قراردے دیا۔ میشا شفیع نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہراساں کرنے والے شخص کے ساتھ جانتے بوجھتے اس کی حمایت کرنااور پھر درندہ صفت اور سفاک مردوں پر تنقید کرنا منافقت ہے۔ خواتین و حضرات منافقت ایسی ہی نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کو اس کے دوست ظاہر جعفر نے 20 جولائی کی شام اپنے گھر پر بے رحمی کے ساتھ قتل کیا تھا۔ ملزم ظاہر اور اس کے والدین اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیا انیل کپورسانپ کاخون پیتے ہیں ؟جان کر مداح حیران

ممبئی (ویب ڈیسک)شوبز اداکار کے حوالے سے کئی عجیب و غریب باتیں سامنے آتی رہتی …