صفحہ اول / کھیل / کرکٹ / ڈنڈا پریڈ نہیں کرسکتے، کھلاڑیوں کو خود ذمہ داری کا احساس کر کے میچ جتوانے ہیں،یونس خان

ڈنڈا پریڈ نہیں کرسکتے، کھلاڑیوں کو خود ذمہ داری کا احساس کر کے میچ جتوانے ہیں،یونس خان

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتی ہے، کئی مثبت پہلو ہیں، سیکھنے کا موقع ملا، مسائل سامنے بھی آئے جن کا حل تلاش کرنا ہے۔

ورچوئل میڈیا کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چند پلیئرز نے بڑی اننگز کھیلیں، فخرزمان اور بابر اعظم نے بڑے اسکور کیے شاٹ سلیکشن بھی بہتر ہوئی، پلیئرز نے صورتحال کے مطابق کھیلنا سیکھا، فخر زمان، بابر اعظم اور محمد رضوان طویل عرصہ پرفارم کرنے کیلیے تیار ہیں،

جیدرعلی نے پی ایس ایل میں لوئر آرڈر میں پرفارم کیا تھا اس لیے ان کو نچلے نمبروں پر کھلایا، آخری میچ میں فخر اور بابر کے آؤٹ ہونے پر سنگلز بنانا مشکل ہوگیا، اسی لیے کہتا ہوں کہ کچھ پیچھے نہ چھوڑ کر جائیں، آخری میچ میں مطلوبہ اوسط کم ہونے کے باوجود وکٹیں گریں، ان مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، نوجوان پلیئرز اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہر نئے پلیئر کو دو سے تین سیریز ملنا چاہیئں، پلیئرز کو خود چیلنج لینا پڑیں گے، ملک کیلیے پرفارم کرنا ہوگا۔ہم ڈنڈا پریڈ نہیں کر سکتے، کھلاڑیوں کو خود بھی دیکھنا ہے کہ انہیں کس طرح صورتحال کے مطابق کھیلنا ہے اور وہ کیسے کھیل کر ٹیم کو میچز جتوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یکطرفہ ٹیسٹ میچز کرکٹ کے ساتھ مذاق

لاہور: رمیز راجہ نے یکطرفہ ٹیسٹ میچز کو کرکٹ کے ساتھ مذاق قرار دیدیا۔ رمیز …