صفحہ اول / کھیل / عالمی سکواش فیڈریشن کی سالانہ جنرل میٹنگ ، کانفرنس 2021 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

عالمی سکواش فیڈریشن کی سالانہ جنرل میٹنگ ، کانفرنس 2021 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

کھیلوں کی دنیا سے ایک اور اچھی خبر آئی ہے، عالمی سکواش فیڈریشن کی 51 ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور کانفرنس 2021 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔

صدر ورلڈ سکواش فیڈریشن نے کہا کہ پاک فضائیہ اور سیرینا ہوٹل کے اشتراک سے کانفرنس 24 تا 28 نومبر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، سکواش کے کھیل میں پاکستان کا ایک بہت اہم مقام ہے۔

مس زینا وولڈریج نے کہا کہ سابق عالمی نمبر ونز اور عالمی چیمپئینز کا تعلق پاکستان سے ہے، ورلڈ سکواش فیڈریشن کی سالانہ جنرل میٹنگز کی دوسری نصف سنچری کا آغاز بھی پاکستان سے ہی ہونا چاہئے، سکواش لیجنڈ جہانگیر خان ورلڈ سکواش فیڈریشن کے سفیر ہیں۔

سیکرٹری پی ایس ایف کا کہنا ہے کہ عالمی سکواش فیڈریشن کی سالانہ میٹنگ کا پاکستان میں انعقاد سینیٹ وائس پریذیڈنٹ ائیر مارشل عامر مسعود کی کاوشوں کا ثمر ہے، عالمی سکواش فیڈریشن بورڈ کے ڈائیریکٹرز خصوصاَ صدر زینا وولڈریج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اے جی ایم کیلئے پاکستان کا انتخاب اسکواش کیلئے پاکستان کی مثبت کاوشوں کا اعتراف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یکطرفہ ٹیسٹ میچز کرکٹ کے ساتھ مذاق

لاہور: رمیز راجہ نے یکطرفہ ٹیسٹ میچز کو کرکٹ کے ساتھ مذاق قرار دیدیا۔ رمیز …