صفحہ اول / کھیل / پاکستان کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ سے زمبابوے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ سے زمبابوے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ہرارے کیلئے روانہ ہوگئی۔

پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے زمبابوے روانہ ہوئی جبکہ اسکواڈ کی ہرارے پہنچنے پرکورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔

ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد ٹریننگ کیمپ ترتیب دیا جائے گا۔

پاکستان ٹیم زمبابوے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے پروٹیز کو 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یکطرفہ ٹیسٹ میچز کرکٹ کے ساتھ مذاق

لاہور: رمیز راجہ نے یکطرفہ ٹیسٹ میچز کو کرکٹ کے ساتھ مذاق قرار دیدیا۔ رمیز …