صفحہ اول / کھیل / ٹوکیو گیمز: سوئس ٹینس سٹار بلینڈا بینچچ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

ٹوکیو گیمز: سوئس ٹینس سٹار بلینڈا بینچچ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

اولمپک گیمز میں سوئس ٹینس سٹار بلینڈا بینچچ نے ویمنز سنگلز مقابلوں میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکہ میں انہوں نے جمہوریہ چیک کی مارکیتا ونڈروسوا کو شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز سنگلز مقابلوں کے گولڈ میڈل میچ میں سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینچچ نے جمہوریہ چیک کی مارکیتا ونڈروسوا کو سخت مقابلے کے بعد 5-7 ، 6-2 اور 3-6 سے ہرا کر سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

برانز میڈل میچ میں یوکرین کی الینا سیتولینا نے قزاخستان کی الینا ریبکینا کو شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

معین خان کو کس کام سے مزہ آتاہے؟

لاہور(ویب ڈیسک)مختلف لوگوں کے مختلف مشاغل ہوتے ہیں اور انہیں وہ کام کرکے سکون ملتاہے …