نیٹ ورک صارفین کے لیے خوشخبری، 3G اور 4Gکے بعد 5G بھی آگیا
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) تیز انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری، 3G اور 4Gکے بعد اب 5G بھی دھوم مچانے کے لیے تیار، موبائل اور اسمارٹ فون صارفین 5G کا استعمال 2020 میں کرسکیں گے، اکثر جو لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں انہیں اس بات کی بہت شکایت ہوتی کہ انٹرنیٹ بہت آہستہ چل رہا ہے اور انہیں کوئی ویڈیو دیکھتے ہوئے بفرنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب ان صارفین کے لیے 5G اچھی خبر لے کر آئے گا، کیونکہ اس کے استعمال کے دوران صارفین کو کوئی بفرنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور وہ فل سپیڈ میں انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے.یاد رہے کہ امریکہ میں اس سال 5G آجائے گا جس کے بعد 2020 میں اس کو دنیا بھر میں استعمال کیا جاسکیں گا، 5G نیٹ روک سے آپ صرف موبائل اور اسمارٹ فون استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے آپ خودکار گاڑیوں، روبوٹس، اور بہت سی چیزیں باآسانی سے چلا سکیں گے.آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ 5G آخر ہے کیا؟ تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ 5G ایک ففتھ جنریشن وائرلیس ہے جو سیلولر ٹیکنالوجی کی ایک نئی قسم ہے اس کی سپیڈ 3G اور 4G کے مقابلے میں بہت زیادہ تیز ہے بلکہ پانچ گنا زیادہ ہے. اس کی بدولت موبائل صارفین کسی کسی بھی دوسرے ملک باآسانی اور تیز سپیڈ میں بات کرسکیں گے، اور موبائل صارفین کو اسکرولنگ کی شکایت بھی نہیں ہوگی.یہ صرف موبائل اور اسمارٹ فون صارفین کے لیے اچھی خبر نہیں لایا بلکہ اس سے کاروباری افراد بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور اس کی مدد سے خودکار گاڑیاں تیز رفتاری سے کام کرسکیں گی.