ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، کچھ لوگ ان بارشوں کو انجوائے کررہے ہیں تو وہیں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جن کو ان بارشوں نے مشکل میں ڈال دیا ہے، اور کئی کی تو جان بھی لے لی ہے، اور کئی سے ان کا گھر ہی چھین لیا ہے.
https://emra.tv/2019/01/31/نواز-شریف-سے-جیل-میں-ملاقات-کا-دن/
ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، بارش سے مکانوں اور پولٹری فارم کی چھتیں گر گئیں، بارش سے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا. راجن پور کے علاقے جام پور میں بارش کے سبب ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ماں باپ اور ان کے 2بچے زخمی ہو گئے۔باجوڑ کے علاقے ترخو میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 5افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اور صوابی میں تو بارش نے پولٹری فارم کی چھت تک گرادی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔