صفحہ اول / پاکستان / سندھ: پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی،اشیائے ضروریہ کی دکانیں‌7 بجے بند کرنے کا حکم

سندھ: پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی،اشیائے ضروریہ کی دکانیں‌7 بجے بند کرنے کا حکم

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیاحکم نامہ جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ’گھر پر رہیں محفوظ رہیں‘ کی گائیڈ لائنز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق 9 سے 16 مئی تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہر، انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ نجی گاڑیوں میں سفر کے دوران ان کو مکمل گنجائش سے آدھا رکھنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسی، کیبز، رکشہ کو انتہائی ضروری یا طبی ضرورت کے تحت استعمال کرنے کی اجازت ہوگی اور ان میں بھی 50 فیصد گنجائش کے ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ کو پابندی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔

علاوہ ازیں تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیں گے، 9 تا 16 مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی اور صوبے میں تمام کاروبار، مارکیٹیں 9 تا 16مئی بند رہیں گی تاہم بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ نجی گاڑیوں، ٹیکسی میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی، ریسٹورینٹس صبح 5 سےشام 7 بجے تک کھلے رہیں گے، عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے، بیکری،کریانہ اسٹور، دوددھ،گوشت سبزی کی دکانیں صبح 5 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، ریسٹورینٹ کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف کلین بولڈ ، سندھ میں مراد علی شاہ بے بس ہیں : فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاسی …