صفحہ اول / مختلف / دریائے راوی میں سیلاب سے ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب

دریائے راوی میں سیلاب سے ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب

کمالیہ: دریائے راوی میں سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں اور کاشتکار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے راوی میں نچلے درجہ کا سیلاب آگیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں۔ متعدد کاشتکاروں کے گھر بھی پانی کی زد میں آگئے اور متاثرہ علاقوں سے کسانوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔
سیلاب کی وجہ سے مل فتیانہ، حویلی تارا، محمد شاہ ،خان دا چک، جھلار سگلہ اور دیگر علاقے زیر آب آنے کے نتیجے میں معمولات زندگی بھی متاثر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ: پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی،اشیائے ضروریہ کی دکانیں‌7 بجے بند کرنے کا حکم

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیاحکم نامہ جاری کردیا۔ …