صفحہ اول / مختلف / اینجلیق کربر نے سرینا ولیمز کو شکست دے کر اہنا پہلا ومبلڈن جیت لیا

اینجلیق کربر نے سرینا ولیمز کو شکست دے کر اہنا پہلا ومبلڈن جیت لیا

لاہور(نیٹ نیوز /ایمرا نیوز) ومبلڈن میں خواتین کے فائنل مقابلے میں جرمنی کی اینجلیق کربر نے امریکہ سے تعلق رکھنے والی سات بار کی فاتح سرینا ولیمز کو 6۔3، 6۔3 سے شکست دے کر اپنا پہلا ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا ہے۔اینجلیق کربر کا یہ تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے جبکہ سرینا ولیمز اپنے 24ویں گرینڈ سلیم کے تعاقب میں تھیں۔گذشتہ سال ستمبر میں ایک بچی کی ماں بننے کے بعد سرینا ولیمز کا یہ چوتھا ٹورنامنٹ تھا لیکن جس طرح سے انھوں نے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا، کئی ماہرین انھیں فائنل کے لیے فیورٹ قرار دے رہے تھے لیکن 11ویں سیڈ کربر نے حیران کن کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔1996 میں سٹیفی گراف کے بعد کربر ومبلڈن جیتنے والی پہلی جرمن خاتون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

The EMRA dated 29-6-2021