صفحہ اول / مختلف / نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علاوئرالدین مری نے شہداء مستونگ کے ورثاء کیلئے15 لاکھ اور سرکاری ملازمت کا اعلان کر دیا

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علاوئرالدین مری نے شہداء مستونگ کے ورثاء کیلئے15 لاکھ اور سرکاری ملازمت کا اعلان کر دیا

بلوچستان(ایمرا نیوز)حکومت بلوچستان نے سانحہ مستونگ کے شہدا کے لواحقین کیلئے پندرہ پندرہ لاکھ روپے،، شدید زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ اور عام زخمیوں کیلئے دو دو لاکھ روپے کے معاوضے جبکہ شہداء کے ورثا کے لیے ایک ایک سرکاری ملازمت کا اعلان کردیا گیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علاوئرالدین مری کا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علاو? الدین مری نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے بعد پورا بلوچستان اور ملک غم سے گزر رہاہے۔ ان واقعات میں بدقسمتی سے ہمارے ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال ہورہی ہے اور ہمارے اپنے ہی لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مستونگ واقعہ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لئے مربوط اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ان کا مزیدکہنا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے ہم دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

The EMRA dated 29-6-2021