صفحہ اول / مختلف / مران خان نے اپنی تقریر میں اچھی باتیں کی ہیں،انہیں ان باتوں پر عمل بھی کرنا ہوگا۔

مران خان نے اپنی تقریر میں اچھی باتیں کی ہیں،انہیں ان باتوں پر عمل بھی کرنا ہوگا۔

(ایمرا نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں اچھی باتیں کی ہیں،انہیں ان باتوں پر عمل بھی کرنا ہوگا۔مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ الیکشن میں ڈیڑھ دن بعد بھی نتائج آ رہے ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ تمام ترتحفظات کے باوجود چاہتے ہیں کہجمہوریت کا پودا پھلے پھولے، 21ارب روپے خرچ کرنے کے باوجود آر ٹی ایس سسٹم خراب ہوگیا۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں جا کر قوم کو باور کراتے رہیں گے،قوم کو یاد دلاتا ہوں کہ نوازشریف نے کے پی میں پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کا موقع دیا۔رہنما ن لیگ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی پارٹی بن کر ابھری ہے، عمران خان کو مخاطب کرکے کہہ رہا ہوں کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں سب سے بڑی پارٹی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی سے بھی بات کریں گے، ق لیگ سے بھی، عمران خاں صاحب سن لیں نواز شریف صاحب نے آپ کو کے پی میں حکومت بنانے کا موقع دیا تھا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے، اگر روکا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے،کوئی جیتے کوئی ہارے، انتخابات شفاف ہونے چاہئیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اپنا حق لینے کیلئے ہم ہر آئینی فورم پر جائیں گے، جمہوری روایات کا پاس کیا جائے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کی اکثریت ہے۔حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں لیکن جمہوری اقدار کا خیال رکھا جانا چاہیے، تمام تر تحفظات کے باوجود ہم اپوزیشن میں بیٹھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے کے اندر فٹبال انکلیو قائم، وزیر خارجہ نے افتتاح کیا

جرمنی میں قائم پاکستانی ایمبیسی کے اندر ایک فٹبال انکلیو قائم کر دیا گیا ہے …