صفحہ اول / مختلف / ’’ملک جادو سے نہیں چل سکتا‘‘

’’ملک جادو سے نہیں چل سکتا‘‘

کراچی (نیٹ نیوز)
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو کون سمجھائے گا کہ معیشت چندے سے ، سیاست گالی سے اور ملک جادو سے نہیں چل سکتا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمنی بجٹ میں حکومت کا 100 روزہ ترقیاتی پلان کہاں ہے ؟ جنوبی پنجاب محاذ والے کو جب سے وزارت ملی ہے تب سے جنوبی پنجاب صوبے کا ذکر ہی نہیں ہو رہا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت چھپ کر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف اے ٹی ایف معاملے پر کیے گئے اقدامات سے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

The EMRA dated 29-6-2021