صفحہ اول / مختلف / چیف جسٹس شاہ رخ جتوئی کی جیل میں سہولیات پر برہم، مجرم کو ڈیتھ سیل بھیجنے کا حکم

چیف جسٹس شاہ رخ جتوئی کی جیل میں سہولیات پر برہم، مجرم کو ڈیتھ سیل بھیجنے کا حکم

کراچی(نیٹ نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کی جیل میں سہولیات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مجرم کو ڈیتھ سیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملیر جیل کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ چیف جسٹس نے قیدیوں کے مسائل بھی سنے۔
چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے کا نوٹس لے لیا

جسٹس ثاقب نثار کی ملیر جیل آمد پر جیل انتظامیہ نے چیف جسٹس کے ساتھ موجود میڈیا نمائندگان کو اندر جانے سے روک دیا۔

چیف جسٹس نے جیل میں قید شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے کمرے کا بھی دورہ کیا اور مجرم کو سی کلاس میں میسر آرائشیں دیکھ کر جیل انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ قتل کیس کےمجرم کو جیل میں اتنی سہولت کس بنا پرفراہم کی جارہی ہے۔

چیف جسٹس نے شاہ رخ جتوئی کو فوری ڈیتھ سیل منتقل کرنے کے احکامات دیئے اور اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

واضح رہے کہ ملیر جیل میں منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم طحہ رضا، انور مجید اور حسین لوائی بھی قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے کے اندر فٹبال انکلیو قائم، وزیر خارجہ نے افتتاح کیا

جرمنی میں قائم پاکستانی ایمبیسی کے اندر ایک فٹبال انکلیو قائم کر دیا گیا ہے …