صفحہ اول / مختلف / کیلے فروش بچے کو مالی امداد فراہم

کیلے فروش بچے کو مالی امداد فراہم

لاھور(نیٹ نیوز)
کیلے فروش بچے کو مالی امداد فراہم
حکومت پنجاب نے شیخوپورہ میں دھرنا مظاہرین کے ہاتھوں لٹنے والے کیلے فروش بچے کو مالی امداد فراہم کردی ۔

دھرنامظاہرین کی لوٹ مار کا شکار بچے محسن کا کہنا ہے کہ وہ منڈی سے کیلے خرید کر بتی چوک پہنچا تو مظاہرین نے اسکی ریڑھی پر ہلہ بول دیا کہ میری کسی نے نہ سنی ، سب کچھ چھن گیا روتا ہوا گھر واپس چلا گیا۔ روتا ہوا گھر آیا تو پاپا نے کہا کوئی بات نہیں ، اللہ مالک ہے ۔

’بیٹا پڑھائی کا خرچ پورا کرنے کیلئے پھل بیچتا ہے‘

محسن کے والد رمضان کا کہنا ہےکہ وہ رکشہ چلا کر چھ بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ بچے میرا ہاتھ بھی بٹاتے ہیں ۔ مظاہرین نے کیلے لُوٹ کر بہت زیادتی کی ۔

مظاہرین نے غریب بچے سے کیلے چھین لیے

پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر متاثرہ بچےمحسن کے گھرگئے اور اسے حکومت کی جانب امدادی رقم فراہم کی ۔

یہ بھی پڑھیں

The EMRA dated 29-6-2021