صفحہ اول / تازہ ترین / این اے 120 میں مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

این اے 120 میں مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور(میڈٰیا پاکستان) الیکشن کمیشن نے این اے 120ضمنی انتخاب سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے کہ انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد جلسے جلوس کرنے والے امیدواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔میڈٰیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 120ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے اور امیدواروں کے پاس انتخابی سرگرمیاں کرنے کا رات 12بجے تک کا وقت ہے،مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد امیدوار کارنرمیٹنگ،جلسے جلوس،ریلیاں اور عوامی اجتماعات نہیں کرسکتے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں امیدواروں کے خلاف جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ این اے 120کا ضمنی انتخاب 17ستمبر کو شیڈول ہے جس میں 20سے زائد امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے پولنگ کے روز حلقے میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف کلین بولڈ ، سندھ میں مراد علی شاہ بے بس ہیں : فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاسی …