صفحہ اول / مختلف / امیر جماعت اسلامی کو بڑا مطالبہ، ماورائے عدالت قتلوں کا آڈٹ کیا جائے
امیر جماعت اسلامی کو بڑا مطالبہ، ماورائے عدالت قتلوں کا آڈٹ کیا جائے

امیر جماعت اسلامی کو بڑا مطالبہ، ماورائے عدالت قتلوں کا آڈٹ کیا جائے

لاہور (ایم 92آن لائن)جماعت اسلامی کے امیر سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلی کا بیان قابل افسوس ہے کہ ساہیوال واقع کے مقتول اگر بے گناہ ہوئے تو ان کے بچوں کو معاوضہ دیا جائے ، اگر کسی بھی مہذب معاشرے میں ایسا ہوتا تو وہاں کے حکمران اپنے شہریوں کے سامنے سزا کے لے خود کو پیش کر دیتے . میرا مطالبہ ہے کہ ماورائے عدالت جو بھی آج تک قتل ہوئے ہیں ان کا آڈٹ کیا جائے اور ان سب کو سزا دی جائے جو ان قتلوں کے ذمہ دار ہیں .
https://emra.tv/2019/01/20/%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%A8%D8%A7-%DA%A9%D8%A7-%D9%82%D8%AA%D9%84%D8%8C-%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%A7%D9%86%DB%8C%D8%AA-%D9%82%D8%AA%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%DB%81-%DB%81%DB%92/
ان خیالات کا اظہار انہوں لاہور مٰن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیراعلی عوام کے معاملے میں کوئی سیریس نہیں دکھائی دے رہے . کیونکہ سب کے سامنے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے قاتلوں کے ناموں کی بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنا مقتولین کے ساتھ ایک گھناؤنا مذاق ہے .
انہوں نے مقتول خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل جو قوم کے ساتھ وعدے کئے تھے ان میں ایک وعدہ تھا کہ میں کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا مگر گزشتہ رات میں کئی مرتبہ حکومت نے بیان بدلے ہیں کہ ساہیوال کا واقع ایسا تھا ویسا تھا .مگر حکومت اور پولیس کو اس قدر ریاستی دہشت گردی کرنے کی اجازت کہاں سے ملی .
امیر جماعت اسلامی نے مقتول خاندان میں دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج افسوس ہے کہ کل انوار کو سزا ملی ہوتی تو آج یہ دن ناں دیکھنا پڑتا . امیرجماعت اسلامی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جو بھی ماورائے قتل ہوئے ہیں ان کا آڈٹ کیا جائے اور ریاست ان کے احتساب کے لئے فل الفور انصاف کے نظام قائم کرے .
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کون سا دہشت گرد اپنے بچوں ، بیوں اور خاندان کے افراد کو چھوٹی سے گاڑی میں لے کر حملے کرنے جاتا ہے . حکومت کو ایسے گھناونے مذاق سے پہلے عوامی غم و غصے کو خیال کر لیا جاتا تو اچھا ہوتا .
انہوں نے کہا کہ کاش یہ ریاست حقیقت میں مدینہ کی ریاست کی جانب گامزن ہومگر حکمرانوں نے اس نعرے سے بھی لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا .

یہ بھی پڑھیں

بھارت: متنازع زرعی قوانین کیخلاف احتجاج چوتھے ہفتے بھی جاری، کاشتکار کی خودسوزی

بھارت میں متنازع زرعی قوانین کےخلاف کسانوں کا احتجاج چوتھے ہفتے بھی جاری ہے، کاشت …