صفحہ اول / مختلف / گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے لاہور کا موسم سرد

گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے لاہور کا موسم سرد

لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) صوبائی دارلحکومت میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری نے شہر کا موسم سرد کردیا ۔مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث لوگ واسا کو کوستے رہے.
تفصیل کے مطابق لاہور میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کے سلسلے نے شہریوں کو جہاں تفریح کا سامان پیدا کیا ہے وہیں پر گھروں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث مشکلات بھی اُٹھانی پڑی ہیں.
https://emra.tv/2019/01/23/%d9%82%d8%b7%d8%b1-%d8%a7%d9%93%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%a7%db%8c%d9%81-%da%a9%db%8c%d8%b3%d8%a7%d8%aa%da%be-%d8%ac%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d9%85%d8%b0%d8%a7%da%a9%d8%b1%d8%a7%d8%aa-%d9%85%db%8c/

لاہورئیے سفید موتیوں کا نظارہ کرکے محظوظ ہوتے رہے جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی رہا ۔ باغات کے شہر نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ۔ لاہورئیے سفید موتیوں کا نظارہ کرکے محظوظ ہوتے رہے ۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے

سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ مال روڈ ، گڑھی شاہو ، دھرم پورہ ، اسکیم موڑ ، مصطفی آباد ، ٹاؤن شپ ، گلشن راوی ،سمن آباد ، ایبٹ روڈ ، لکشمی چوک اور اندرون میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔ شہری جہاں ژالہ باری اور بارش سے لطف اندوز ہوئے ، وہیں کچھ مقامات پر انہیں مشکلات کا سامنا بھی رہا ۔ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ۔

جوہر ٹاؤن میں واقعہ شادی ہال کی چھت بارش کے باعث گرگئی ۔ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ بارش ، ژالہ باری کے بعد چلنے والی ہواؤں نے شہر کا موسم یخ بستہ کردیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے لاہور میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

The EMRA dated 29-6-2021