صفحہ اول / مختلف / ’’نوازشریف کوعلاج اوررہائش کی جگہ سےکوئی تکلیف نہیں‘‘

’’نوازشریف کوعلاج اوررہائش کی جگہ سےکوئی تکلیف نہیں‘‘

(وقت نیوز/رپورٹ رضا ملک سے)
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جناح اسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی میڈیکل بورڈکی جانب سے ہسٹری طلب کرلی گئی ہے۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عارف تجمل کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوعلاج اوررہائش کی جگہ سےکوئی تکلیف نہیں ہے جبکہ نوازشریف سے کیس ہسٹری حاصل کرلی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عارف تجمل کا کہنا تھاکہ ڈاکٹروں کی ٹیم نواز شریف کی کیس ہسٹری کا جائزہ لے رہی ہے اورنوازشریف کے علاج سے متعلق ابتدائی رپورٹ حکومت کی دے دی گئی ہے۔ حتمی رپورٹ کےبعد طےہوگا کہ نوازشریف کوکہاں علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پرنواز شریف کے ٹیسٹ ہورہے ہیں جبکہ ان کی شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ: پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی،اشیائے ضروریہ کی دکانیں‌7 بجے بند کرنے کا حکم

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیاحکم نامہ جاری کردیا۔ …