لاہور(ایمرا نیوزآن لائن رپورٹ اظہر محمود سے) پاکستان کی طرف سے ایک بار پھر امن پسندی اور بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئےبھارتی پائلٹ ابھے نندن کو آج سہ پہر واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی پائلٹ کوآج پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کےذریعے واہگہ بارڈر لاہور سے بھارتی ہائی کمیشن کےحکام کےحوالےکردیاجائےگا۔ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے بھارتی پائلٹ کے سفری دستاویزات مکمل کرلیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ابھے نندن کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔افواج پاکستان اور قوم،وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔بدھ کے روز پاک فضائیہ نے ایل او سی پار کرنے والے بھارتی مگ 21بائسن کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ،ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاکستانی فورس نے گرفتار کرلیا تھا۔پائلٹ کی رہائی کااعلان کرتےہوئے وزیراعظم نے بھارت کویہ پیغام بھی دیا کہ پاکستان کی جانب بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو پھرخبردارکیاکہ معاملےکو انتہا پر نہ پہنچایا جائے۔دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی پائلٹ کی رہائی کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور امریکا نے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ۔آج سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لیے پاکستان آرہےہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا بھرپور کوششیں کررہا ہے اور امید ہے کہ کم از کم فی الوقت کشیدگی ختم کرالیں گے، امریکی صدر نے بھی کہا تھا کہ شروں سے جاری پاک بھارت کشیدگی ختم ہونے جارہی ہے۔
