صفحہ اول / ماڈل سجل علی کی بہن صبور علی نے بڑی سکرین پرجلوے دکھانے کیلئے جدوجہد شروع کر دی

ماڈل سجل علی کی بہن صبور علی نے بڑی سکرین پرجلوے دکھانے کیلئے جدوجہد شروع کر دی

لاہور(وقت نیوز/نیٹ نیوز) فلم عاشق میں بطور ہیروئن کاسٹ ہو رہی ہیں،ایک فلم میں معاون اداکارہ کا کردار اداکرچکی ہیں اداکارہ و ماڈل سجل علی کی بہن صبورعلی نے بھی بڑی سکرین پر اپنی فنی صلاحیتوں کو بطور ہیروئن منوانے کیلئے جدوجہد شروع کر دی ہے۔ ٹی وی ڈراموں میں اپنی متاثر کن پرفارمنس کے بعد اب وہ فلموں میں جلوہ گر ہوں گی،انہیں ہدایتکار اسد ممتاز نے اپنی نئی فلم” عاشق “ میں بطور ہیروئن سائن کرلیا ہے،

جس کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی،فلم کے دیگر فنکاروں میں ہاجرہ یامین، حمزہ فردوس، سلیم معراج اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔ صبور اس سے قبل ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم ” ایکٹر ان لا“ میں معاون اداکارہ کے طورپر کام کرکے فلمی کیریئر کا آغاز کرچکی ہیں ،فلم میں بھارتی اداکار اوم پوری نے ان کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اصلاحات نہ کرنے پر احتجاجاً ٹام کروز نے گولڈن گلوب ایوارڈز واپس کردیئے

ہولی وڈ کے ایکشن ہیرو ٹام کروز نے آسکر کے بعد دنیا کے دوسرے معتبر …