صفحہ اول / مختلف / آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی،تین شہروں میں نمائش ہوگی

آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی،تین شہروں میں نمائش ہوگی

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ورلڈ کپ ٹرافی امارات ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لیکر پہنچے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی چاروں صوبوں میں عوام کے لئے ڈسپلے کی جائے گی۔

پی سی بی حکام کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کی آج وزیراعظم آفس کے بعد جناح ایونیو پر واقع اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال میں رونمائی ہوگی۔

ٹرافی 13 اپریل کو لاہور کے شاپنگ مال جبکہ 14اپریل کوکلفٹن کراچی میں واقع شاپنگ مال میں رکھی جائے گی۔
چودہ اپریل کو کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں محفل موسیقی بھی شامل ہوگی۔ اس موقع پر فوڈ فیسٹیول اور فائر ورکس کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا

میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم 31 مئی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جب کہ تین جون کو گرین شرٹس کا مقابلہ میزبان انگلینڈ سے، سات جون کو سری لنکا سے اور 12 جون کو آسٹریلیا سے ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔

شاہین 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلہ دیش سے مقابلہ کریں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل مقابلے کا میدان 14 جولائی کو لارڈز میں سجے گا۔

30 مئی سے 14 جولائی 2019 تک ہونےوالا ٹورنامنٹ 1992 ورلڈ کپ کی طرح راؤنڈ رابن اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کرسٹیانو رونالڈونےنیوکاسل یونائیٹڈ کودھول چٹادی

کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش پریمیئر لیگ کی دوسری اننگ میں یادگار آغاز کیا اور اپنے …