امریکہ سے واپسی پر والد کی طرف سے ڈرانا دھمکانا اور سختیاں برداشت کرنا پڑیں ، پریانکا چوپڑا
ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ جب وہ سولہ سال کی عمر میں امریکہ سے واپس آئیں تو انھیں والد کی طرف سے ڈرانے دھمکانے کا سامنا کرنا پڑا ۔ اپنے پوسٹ کا رڈ میں اداکارہ نے بتایا کہ جب میں تیرہ سال کی تھی تو امریکہ آگئی اور میرا ماحول بالکل بدل گیا ۔ میں امریکہ میان اپنے انکل آنٹی کے ساتھ رہتی تھی ۔ کیونکہ وہ سخت اور قدامت پرست تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ذرا لا بالی تھی اس لئے انھیں مجھ پر سختی بھی کرنا پڑتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سختی کے باوجود می زیادہ ہی آزاد خیالات کی مالک بن گئی تھی لڑکوں سے ساتھ اٹھانا بیٹھنا زیادہ پسند تھا ۔ جب واپس بھارت اپنے والدین کے پاس آئی تو والد کی طرف سے کافی ڈرانے دھمکانے کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انھیں میرا باہر آزاد گھومنا لڑکوں کے ساتھ ملنا جلنا بالکل پسند نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ والد نے میرے کمرے کی باہر بلکونی والی کھڑکی میں گریلز لگوا کر اسے بند کر دیا تھا ۔ انہوں نے میرے مغربی لباس پہننے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی ۔