ایف آئی آر کا غلط استعمال روکنے کے لیے لاء کمیشن کا بڑا اقدام سامنے آگیا
اسلام آباد (ایمرا نیوز/ رپورٹ رضا ملک سے) ایف آئی آر کا غلط استعمال روکنے کے لیے لاء کمیشن کا بڑا اقدام سامنے آگیا ہے، لاء کمیشن نے ایف آئی آر کے غلط استعمال کو روکنے کی تجاویز دیدیں. انہوں نے ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتاریوں کے حوالے سے پولیس کے اختیارات کا غلط استعمال روکنے کیلئے لاء کمیشن کی رپورٹ برائے پولیس اصلاحات میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ صرف محتاط غور و خوص کے بعد، انچارج ڈی ایس پی / ایس پی کی جانب سے مصدقہ اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی اُس ملزم کو گرفتار کیا جائے جس کا نام ایف آئی آر میں درج ہے۔ یہ رپورٹ حال ہی میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کو غور اور عملدرآمد کیلئے ارسال کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ احتیاط کے ساتھ غور و خوص کے بعد اور ٹھوس شواہد جمع کرکے ان کی تصدیق ڈی ایس پی / ایس پی انچارج سے تصدیق کرائی جائے اور اس کے بعد ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتاری کی اجازت دینے یا ضمانت کا آپشن استعمال کرنے کی اجازت دیتے وقت ایس پی پولیس رولز 1-26 اور 2-26 سے رہنمائی حاصل کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام عوام کو پولیس اختیارات کے ناجائز استعمال سے بچانے کیلئے اعلیٰ عدالتوں نے وقتاً فوقتاً یہ فیصلے سنائے ہیں.