ایل سی کی بندش سے فیکٹریاں بند،روزگاری کا طوفان برپا
لاہور ایل سی کی بندش سے صنعتیں اور فیکٹریاں بندہوچکی جبکہ روزگاری کا طوفان برپاہوگیا عوامی سروے رپورٹ کے مطابق ایل سی کی بندش سے پورٹ پر پڑا کروڑوں کا سامان خراب ہونے لگا صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اس موقع پر صنعت کاروں اور فیکٹری مالکان کا کہنا تھا کہ ایل سی کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صنعتیں اور فیکٹریاں معیشت کی بحالی اور ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں دوسری جانب صنعت کار اور فیکٹری مالکان سر پکڑ کر بیٹھے گئے ہیں مختلف فیکٹری ایریا میں متعدد فیکٹری سامان نہ ملنے کے باعث بند ہوچکی ہیں عوامی سروے میں مزدوروں کا کہنا تھا فیکٹریاں بند ہوچکی ہے گھروں پر نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے جسم اور جان کا رشتہ برقرار رکھنا بھی مشکل ہوچکا حکومت ایل سی کھول کر فیکٹری اور صنعتوں کی رونقیں دوبارہ بحال کرے