برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ ہم جنس پرستوں کیلئے آئیکون بن گئے
سینٹ لوشیا (ایمرا نیوز آن لائن)برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ اس وقت ہم جنس پرستوں کیلئے آئیکون بن گئے جب انہوں نے ویسٹ انڈین بالر سے اس بارے میں پچ پر مکالمہ کیا۔ویسٹ انڈیز اور مہمان ٹیم برطانیہ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں لنچ کے وقفے کے بعد انگلش کپتان جوئے روٹ اور ویسٹ انڈین بالر شینن گیبریل کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ سینٹ لوشیا کے کرکٹ گرانڈ میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران جوئے روٹ نے ویسٹ انڈین بالر شینن گیبریل سے کہا اس کو گالی کی طرح استعمال مت کرو، ہم جنس پرست ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ روٹ نے گیبریل کی کس بات کے جواب میں یہ بات کہی ہے۔خیال رہے کہ جوئے روٹ ہم جنس پرست نہیں ، انہوں نے اپنی کئی سال پرانی دوست کیری کوٹرل کے ساتھ گزشتہ برس دسمبر میں شادی کی ہے۔جوئے روٹ کی جانب سے ہم جنس پرستوں کی حمایت کے کلمات پر مشتمل ویڈیو سامنے آنے پر انہیں مغربی دنیا میں خوب سراہا جارہا ہے۔ ہم جنس پرستوں کی جانب سے انگلش کپتان کو (Gay Icon) ہم جنس پرستوں کا آئیکون قرار دیا جارہا ہے۔