ترکی میں زلزلے کے بعد چیف آف آرمی سٹاف نے ایسا اعلان کردیا جس سے پاکستان اور ترک عوام کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی
راولپنڈی(وقت نیوز آن لائن)ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاہے۔
آئی آیس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہارکیاہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمر باجوہ نے کہا ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امدادکےلئے حکومت پاکستان نے پیشکش کررکھی ہے، آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا دستہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کےلئے تیار ہے۔پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیوریلیف اورمیڈیکل ٹیمیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مشرقی ترکی میں آنے والے شدید زلزلے میں حکام کے مطابق 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ایلازہ صوبے میں سیوریس نامی قصبہ بتایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے عمارتیں گر گئیں اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ممالک شام، لبنان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔