زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اتحاد گارڈن رحیم یار خان میں میگا سیلز ایونٹ
رحیم یار خان(پ.ر)پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ادارے زمین ڈاٹ کام کی جانب سے رحیم یار خان کے شاندار منصوبے اتحاد گارڈن میں منفرد میگا سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں اہلیان رحیم یار خان سمیت قریبی شہروں کے افراد نے بھرپور شرکت کی اور رحیم یار خان کے اس شاندار منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم سے تفصیلات حاصل کیں۔ میگا سیلز ایونٹ کے دوران اتحاد گارڈن اے بلاک رحیم یار خان میں نئے سائز کے خصوصی رہائشی و کمرشل پلاٹس متعارف کرائے گئے جن میں صارفین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے ریجنل مینجر سیلز رانا فرخ ندیم نے کہا کہ اتحاد گارڈن رحیم یار خان اپنی شاندار سہولیات، سٹیٹ آف دی آرٹ طرز تعمیر اور ڈویلپمنٹ کی بدولت رحیم یار خان کا بے مثال منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی افادیت کو دیکھتے ہوئے ہی دو عالمی فوڈ چینز نے یہاں اپنی آؤٹ لیٹس بھی بنائی ہیں۔ اس منصوبے میں ہر وہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے جو عالمی معیار کے منصوبوں میں موجود ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا اس منصوبے کی مارکیٹنگ اور سیلز کے خصوصی حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو ہی حاصل ہیں۔