غیرقانونی عمارتوں کی تعمیرکا معاملہ،اینٹی کرپشن کا ایف آئی آرمیں نامزد ایل ڈی اے کے 17افسروں کے خلاف مقدمہ ڈراپ کرنے کا فیصلہ
لاہور: اینٹی کرپشن نے غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر کی ایف آئی آر میں نامزد ایل ڈی اے کے 17افسروں کے خلاف مقدمہ ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ سمیت 6عمارتوں مالکان کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرنے کی سفارش کردی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ طاہر قریشی,شہباز الطاف کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی منظوری کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔
ٹھوکر نیاز بیگ پر میزان بنک کی بلڈنگ کے مالک محمد نعیم,الرحمت سٹور کے مالک علی فرحان ،بابر پینٹ اینڈ مہران الیکٹرک کے مالک عبدالمناف اینڈ صفدر حسین ،فضل دین فارما ,عبداللہ ٹریڈرز کے مالک بشیر احمد،سکمز میڈیکل اینڈ ڈینٹل سنٹر کی مالکن شکیلہ ارشاد,ایفل اسٹیٹ کے مالک میاں ارشد شریف کے خلاف بھی جوڈیشل ایکشن کی منظوری کا فیصلہ
اینٹی کرپشن نے چیف ٹاو¿ن پلانر ایل ڈی اے ندیم اخترزیدی,ڈائریکٹر ایل ڈی اے علی نصرت ،ڈائریکٹر عائشہ مطاہر,سلمان محفوظ,ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سعید ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرطاہر علی,رضا علی,افنان خان,احمد فراز ,طیب علی,محمد حارث,محمد زبیر,بلال احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد علی,حافظ عمر,افراز اختر کےخلاف درج ایف آئی آر بھی ڈراپ کرنے کا فیصلہ۔