فیصل آباد، جھنگ روڈ رحمانیہ کالونی میں موٹر سائیکل سوار طالب علم کی گلے میں کیمیکل ڈور پھرنے سے ہلاکت پرایس ایچ او فیکٹری ایریا معطل کردیا گیا
فیصل آباد(ایمرا نیوز آن لائن) جھنگ روڈ رحمانیہ کالونی میں موٹر سائیکل سوار طالب علم کی گلے میں کیمیکل ڈور پھرنے سے ہلاکت پرایس ایچ او فیکٹری ایریا معطل کردیا گیا ،فیصل آبادچند روز میں کیمیکل ڈور پھرنے سے ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور 25سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں آن لائن کے مطابق خالدہ آباد گلی نمبر تین کا رہائشی بائیس سالہ وقاص ولد محبوب الٰہی تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا ،گزشتہ شام سات بجے کے قریب پارٹ ٹائم کلینک پر ڈیوٹی دینے کیلئے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ جھنگ روڈ رحمانیہ روڈ پر گلے میں دھاتی ڈو ر پھر گئی جسے تشویشناک حالت میں ریسکیو کی امدادی ٹیم نے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گیا ، یاد رہے کہ بسنت پر پابندی کے باوجود اسی تھانہ کے علاقہ پرتاب نگر میں ہوائی فائرنگ کے دوران بلقیس بی بی تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ تاج کالونی گلی نمبر تیرہ میں رہائش پذیر تیرہ سالہ حمزہ اور تھانہ سول لائن کے علاقہ نیو سول لائن گلی نمبر چھ میں پی ایچ ا ے ملازم اٹھائیس سالہ محمد شکیلموت کا شکار ہوئے تھت پتنگ بازی کے دوران دو درجن کے قریب افراد ہوائی فائرنگ اور گلے میں ڈور اورگرنے کے واقعات میں بھی زخمی ہوئے اور تھانہ سول لائن کے علاقہ میں پتنگ بازی کے دوران نوجوان کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت ہوئی تھی ریجنل پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر نے رحمانیہ روڈ پر نوجوان کی ہلاکت کی رپورٹ طلب کرلی قائم مقام سی پی او کا چارج سنبھالنے والے ایس ایس ایچ او فیکٹری ایریا علی عمران جپہ کو معطل کرتے ہوئے پولیس لائن رپورٹ کرنے کاحکم دیا ۔