ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کی تیاریاں مکمل کرلیں
لاہور: (شوبز ڈیسک/ایمرا نیوز) اداکارہ ماہرہ خان ترکی کا دورہ کر کے وطن واپس پہنچ گئیں۔ وہ دو ہفتے قبل فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی فلمبندی کیلئے وہاں گئی تھیں۔
فلم کے ہدایتکار عاصم رضا ہیں۔ ماہرہ خان کے علاوہ مایا علی، شہریار منور اور احمد علی بٹ سمیت بہت سے فنکار ترکی میں ہیں۔ فلم کی کوریوگرافی نگاہ حسین کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنا کام مکمل کرادیا ہے جبکہ دیگر فنکاروں کی شوٹنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ مایا علی اور شہریار منور پر ایک گانا اور چند ٹاکی سین عکسبند کئے جائینگے۔ فلم کایونٹ رواں ماہ کے آخر یا نومبر کے پہلے ہفتے میں وطن واپس پہنچے گا۔
موجودہ الہ آباد شہر مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر نے 1574 میں بسایا تھا۔ یہ شہر گنگا جمنا کے سنگم پر واقع ہے، جس کی تاریخ 443 سال پرانی ہے۔ اس شہر نے برصغیر کی جنگوں اور بعد ازاں آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔