نوازشریف ثابت قدم رہے،ظلم کی رات جلد ختم ہو جائے گی،مریم نواز
لاہور(ایمرا نیوز آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ ظلم کی رات جلدختم ہوجائےگی، انشااللہ حالات جلدبہترہوں گے۔ ہفتہ کے روز مریم نوازاور قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف قائد ن لیگ نوازشریف کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال پہنچے،اس موقع پر موجود لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیااور قائد ن لیگ نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی۔ صحافی کے سوال ”آپ کو نوازشریف کی صحت سے متعلق تحفظات ہیں“کے جواب میں مریم نوازنے کہا کہ نوازشریف کو پی آئی سی لانا چاہئے تھا، میڈیکل بورڈنے سفارش کی تھی کہ نوازشریف کو کارڈیک ہسپتال منتقل کیا جائے ،مریم نوازنے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی سفارش کے باوجودنوازشریف کو یہاں لایاگیا ہے۔شہباز شریف کی رہائی کے سوال پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے ، نوازشریف ثابت قدم رہے ہیں، ظلم کی رات جلدختم ہوجائےگی،انشااللہ حالات جلدبہترہوں گے۔