پاکستان وہ کرے گا جو اس کے ذاتی مفاد میں ہو گا:امریکہ
واشنگٹن :امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان وہی کرے گا جو اس کے ذاتی مفاد میں ہو گا۔ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بھاری نقصان اٹھایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اپنا دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے، پاک افغان سرحد اور افغانستان میں موجود دہشتگرد گروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لیں، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بھاری نقصان اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے کہ طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں۔ انہوں نے کہا طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، تحریک طالبان پاکستان اور القاعدہ سے خطے کی سیکورٹی کو خطرہ نہیں۔نیڈ پرائس نے کہا کہ ایمن الظواہری افغانستان میں تھا ہم نے اس کے خلاف کارروائی کی۔ انہوں نے کہا خطرے سے نمٹنے کیلئے یک طرفہ کارروائی کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔ پاکستان کس قسم کا ایکشن لے سکتا ہے اس بارے میں رائے نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کراس بارڈر تشدد سے بہت جانی نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا دہشت گرد گروہ بشمول ٹی ٹی پی کی طرف سے تشددکی مذمت کرتے ہیں