پاکستان ہر طرح کے کھیلوں کیلئے محفوظ،آرمی چیف کا دو ٹوک بیان
راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر طرح کے کھیلوں، سیاحت، اور کاروبار کیلئے محفوظ ملک ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ
عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پاکستان پرعزم ہے اور۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں یونان کے سفیر آندریس پاپاستروو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔یونانی سفیر اورآرمی چیف کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اورمختلف شعبوں میں باہمی تعاون پربات چیت ہوئی۔پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
یونانی سفیرنے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستانی کوششوں کی ناصرف تعریف کی بلکہ افغانستان کیلئے پاکستان کے کردار اور غیرملکی عملے کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا۔