کاجول کا پہلا پیار کون؟؟؟ اداکارہ نے انکشاف کر دیا
ممبئی(M92)بھارتی اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا کہ ان پہلا پیار اجے دیوگن نہیں بلکہ ان کی پہلی کار تھی کیونکہ پہلا پیار ہمیشہ رہتا ہے۔کاجول پانچ اگست 1974 کو ہندوستانی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ اداکار تنوجا مراٹھی تھی اور نانی شوبھنا سمرتھ بھی اداکارہ تھیں۔ کاجول کے والد شومُو مکھرجی فلمساز تھے اور ان کی چھوٹی بہن تنیشا بھی اب فلموں میں کام کر رہی ہیں ۔ کاجول نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1992 میں فلم ‘بے خودی’ سے کیا جس میں انہوں نے رادھا کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کو باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی نہ مل سکی تھی۔اداکارہ نے 24 فروری 1999میں کاجول نے اداکار اجے دیوگن کو زندگی کا ساتھی بنا لیا ۔ان کی ایک چھوٹی بیٹی ہے جس کا نام نيسا ہے اور ایک بیٹا جس کا نام یُگ ہے۔ وہ اجے دیو گن اور اپنے 2 بچوں کے ساتھ خوش وخرم زندگی گزار رہی ہیں۔
Leave a Reply