گلاب جامن نے برفی اور جلیبی کو ہرا دیا، جانیئے دلچسپ خبر
اسلام آباد(نیٹ نیوز/ایمرا نیوز) حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر پر ہونے والے پول میں گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دیا گیا ہے۔پول میں 15 ہزار سے زائد ووٹوں کے بعد حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی مٹھائی کا اعلان بھی کردیا گیا جس کے مطابق گلاب جامن کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ۔
گلاب جامن، جسے اس پول میں 47 فیصد ووٹ ملے اور پول کے مطابق گلاب جامن کو قومی مٹھائی کا اعزاز مل گیا۔پول میں برفی اور جلیبی کے نام بھی شامل کئے گئے تھے۔
جلیبی نے 34فیصدجبکہ برفی نے 19 فیصد ووٹ حاصل کئے۔شیرے سے بننے والی یہ مزیدار مٹھائی گلاب جامن ہے جس کی تیاری کے لیے ملک پاؤڈر کا استعمال ہوتا ہے اور اسے گھی میں تلا جاتا ہے۔گلاب جامن صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں بیحد پسند کی جاتی ہے جس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔پول میں کچھ لوگوں نے لڈو اور کھیر کو بھی اس فہرست شامل کرنے کی رائے دی ۔