خاتون سےبچےکی شادی….حیرت انگیزخبر
ویب ڈیسک :بھارت میں ایک خاتون کو کم عمر لڑکے سے شادی کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولاچی کے علاقے میں فیول اسٹیشن میں کام کرنے والی 19 سالہ خاتون کو نابالغ لڑکے سے شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو 17 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی اور زبردستی شادی کرنے کے الزام میں بچوں کے تحفظ کے قانون کی دفعہ 5 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ بچےسےشادی کرنیوالی خاتون کوآج خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون دسویں جماعت فیل تھی جس کے بعد اس نے تعلیم ترک کر دی اور پولاچی کے پٹرول پمپ پر ملازمت اختیار کر لی تھی۔ پولیس کاکہناہےکہ خاتون کو 17 سالہ لڑکے جو روزانہ پیٹرول پمپ پر آتا تھا سے محبت ہو گئی تھی اور وہ بعد اس کے ساتھ ڈنڈیگل کے علاقے میں بھاگ گئی تھی۔
دونوں نے جمعرات کوڈنڈیگل میں شادی کی اوربعدازاں اپنےعلاقےمیں واپس آئےجہاں وہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ لڑکے کی والدہ نے ہفتے کے روز پولیس کو شکایت درج کرائی۔ مذکورہ خاتون کو جب شکایت کا پتہ چلا تو اس نے خواتین پولیس کو گرفتاری دے دی۔