کمپیوٹرائزڈ رجسٹریاں، انتقالات گھر تک فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور(M92)ضلعی حکومت لاہور کی جانب سے اب کمپیوٹرائزڈ رجسٹریاں بمعہ انتقال متعلقہ شہری کے گھربھیجی جائیں گی ۔ ڈی سی لاہور نے ایک بڑی کورئیر کمپنی سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور نے رجسٹریوں اور انتقالات میں پٹواریوں اور مال عملہ کے حوالہ سے ملنے والی شکایات کے پیش نظر چند روز قبل کمپیوٹرائزڈ رجسٹریوں اورانتقالات کا نظام شروع کیا تھا اور اس کا باقاعدہ سنٹر بھی ضلع کچہری میں قائم کیا گیا تھا جہاں بائیومیٹرک سسٹم اور نادارا کی جانب سے تصدیق کے عمل کے بعد یہ رجسٹریاں کی جائیں گی جبکہ رجسٹری کے اوپر کمپیوٹرائزڈ تصویر بھی ہوگی جس سے جعلسازی مکمل طورپر ختم ہونے میں مدد ملے گی لیکن اب ایک قدم مزید آگے بڑھاتے ہوئے ضلعی حکومت نے یہ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریاں اور انتقالات متعلقہ شہری کے گھر پرپہنچانے کیلئے ایک کورئیر کمپنی سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہ رجسٹریاں متعلقہ شہریوں کے گھروں میںموصول ہونگی۔