شادی سے پہلے شہرت کو بھول جائیں ، عروسہ صدیقی
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ عروسہ صدیقی نے کہا ہے کہ ’شادی سے قبل اپنی شہرت سے متعلق خیالات کو تبدیل کر دیں، یہ اصول پرانا ہو گیا ہیکہ عزت کے بدلے ہی عزت ملتی ہے ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ اگر آپ سسرال والوں کو عزت دیں گی تو ضروری نہیں کہ آپ کو بھی سسرال والے عزت دیں، یہاں بات آجاتی ہے تربیت کی، والدین نے کیا سکھایا ہے گھر جوڑ کے رکھنا ہے یا توڑ دینا ہے۔ عروسہ صدیقی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو شادی سے پہلے ہی اپنے فیمنزم سے متعلق خیالات کو تبدیل کرلینا چاہیئے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ پہلے سے ہی سوچ لیں کہ اگلے گھر جاکر انہیں جوتے اٹھانے ہیں کہ نہیں، انہیں کھانا پکانا ہے کہ نہیں اور یہ کہ انہیں ساس کو چائے دینی ہے کہ نہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جس طرح اسکول میں سیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، اسی طرح نئے گھر میں جاکر وہاں کی چیزیں سیکھنے کی کوشش کریں کم از کم وہ تو سیکھ لیں جو شوہر کو پسند ہے پھر شوہر بھی آپ کی خوشی کا خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا عزت دینے والے شخص کی ہمیشہ قدر ہوتی ہے بھلے دیر سویر ہی سہی لیکن سب کو احساس ضرور ہوتا ہے کہ یہ عزت کرنے والی ہے، کبھی کبھار تو اس کی موت کے بعد جاکے اس کی قدر کی جاتی ہے اور یاد کیا جاتا ہے کہ وہ عزت دینے والی تھی۔